Time 26 اگست ، 2024
کھیل

پی سی بی نے چیمپئنز کپ کی ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان کر دیا

پی سی بی نے چیمپئنز کپ کی ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان کر دیا
وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو مینٹور رہتے ہوئے بطور پلیئر کھیلنے کی اجازت ہو گی، سرفراز احمد مینٹورز میں شامل واحد ایکٹیو کرکٹر ہیں__فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز کپ کی ٹیموں کے 5 مینٹورز کا اعلان کر دیا۔

مینٹورز میں مصباح الحق، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد، شعیب ملک اور وقار یونس شامل ہیں، ان مینٹورز کا پہلا اسائنمنٹ 12 ستمبر سے فیصل آباد میں شروع ہونے والا چیمپئنز ون ڈے کپ ہو گا۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پانچوں کرکٹرز کھیل کے وسیع تجربے سے مالا مال ہیں، ان کی موجودگی پاکستان کرکٹ کے لیے مفید ثابت ہو گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی سی بی پاکستان کی کرکٹ کو مضبوط ڈومیسٹک ڈھانچے کے ذریعے مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

سابق کپتان شعیب ملک اور وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو مینٹور رہتے ہوئے بطور پلیئر کھیلنے کی اجازت ہو گی۔

سرفراز احمد نے آخری فرسٹ کلاس میچ اس ماہ بنگلادیش اے کے خلاف کھیلا تھا۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اور  سرفرازاحمد مینٹور  رہتے ہوئے پروفیشنل کرکٹ بھی جاری رکھ سکیں گے۔

مزید خبریں :