Time 26 اگست ، 2024
پاکستان

پی آئی اےکی نجکاری کیلئے بولی کب ہوگی اور ملازمین کا کیا ہوگا؟

پی آئی اےکی نجکاری کیلئے بولی کب ہوگی اور ملازمین کا کیا ہوگا؟
 وزیراعظم نے نجکاری شفاف بنانےکےلیے بڈنگ ٹیلیویژن پربراہ راست دکھانے کی ہدایت کی ہے، سیکرٹری نجکاری/ فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولی یکم اکتوبر کوکرانےکی تجویز زیرغور ہے جبکہ وزیراعظم نےنجکاری شفاف بنانےکےلیے بڈنگ ٹیلی ویژن پربراہ راست دکھانے کی ہدایت کی ہے۔ 

فاروق ستار کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا اجلاس ہوا جہاں سیکرٹری نجکاری جواد پال نے پی آئی اے کے نجکاری پروگرام میں پیش رفت پر بریفنگ دی۔ 

سیکرٹری نجکاری جواد پال نے بتایا کہ  پی آئی اےکی نجکاری کے لیے بولی یکم اکتوبر کو کرانےکی تجویز ہے، وزیراعظم نے نجکاری شفاف بنانےکے لیے  بڈنگ ٹیلی ویژن  پر براہ راست  دکھانے کی ہدایت کی ہے۔

جواد پال نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی آئی اےکے51 فیصد سے زیادہ شیئرز  فروخت کا فیصلہ کیا گیا ہے، شیئرز بیچنےکامقصد یہ ہے کہ نئی انتظامیہ آپریشنل امور  پر فیصلے کرنے میں خود مختار ہو۔ 

سیکرٹری نجکاری کے مطابق ٹرانزیکشن کے لیے 6 پارٹیز  پہلے ہی پری کوالیفائی کرچکی ہیں  اور  اب ان گروپس کو پی آئی اےکی صورتحال، اثاثوں، روٹس سمیت تمام امور  پر بریفنگ دی جارہی ہے۔ 

نجکاری کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمپنی کے ملازمین کو 3 سال تک رکھنے کی تجویز ہے، 3 سال بعد کمپنی ان ملازمین پر فیصلہ کرنے کی مجاز ہوگی، اگر کوئی ملازم خود ریٹائر ہونا چاہے تو  ہوسکتا ہے۔

جواد پال کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے 2015 سے 2023 تک 490 ارب کا نقصان کیا جو 3.34 ارب ڈالر بنتے ہیں، گزشتہ سال پی آئی اے نے 75سے 80 ارب روپے کا نقصان کیا۔ 

مزید خبریں :