Time 27 اگست ، 2024
پاکستان

چیف جسٹس ملاقات میں خود کہہ چکے توسیع نہیں چاہتے، انکے بعد جسٹس منصور چیف جسٹس بنیں گے: وزیرقانون

چیف جسٹس ملاقات میں خود کہہ چکے توسیع نہیں چاہتے، انکے بعد جسٹس منصور چیف جسٹس بنیں گے: وزیرقانون
جسٹس منصورعلی نے کہا تھا پارلیمنٹ جو بھی کرے گی اگر وہ آئین و قانون کے دائرہ اختیار میں ہوا تو ہم سے پوچھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے: اعظم نذیر تارڑ— فوٹو: قومی اسمبلی

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ چیف جسٹس کے بعد جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس بنیں گے، آئینی راستہ یہی ہے اور کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھاکہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے حکومت کو قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت حاصل تھی مگر اس نے تب بھی عدلیہ سے متعلق کوئی ترمیم منظور نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس مجھ سے ملاقات میں خود کہہ چکے ہیں وہ توسیع نہِیں چاہتے۔

ان کا کہنا تھاکہ حکومت جو بھی قانون سازی کرتی ہے حلیف جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشورے کے بعد کرتی ہے، ججز منتخب کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات میں اضافے پر بات ہو سکتی ہے۔

وزیرقانون کا کہنا تھاکہ موجودہ چیف جسٹس کے بعد جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس بنیں گے، آئینی راستہ یہی ہے اور کوئی تجویز زیر غور نہیں۔

انہوں نے مزید بتایاکہ جسٹس منصورعلی شاہ نے آئینی پیکج پر مشاورت کے دوران کہا تھا  پارلیمنٹ کا اختیار ہے، پارلیمنٹ جو بھی کرے گی اگر وہ آئین و قانون کے دائرہ اختیار میں ہوا تو ہم سے پوچھنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

مزید خبریں :