Time 27 اگست ، 2024
پاکستان

آج رات سے کراچی میں شدید بارشوں کا امکان

آج  رات سے کراچی میں شدید بارشوں کا امکان
28 اگست کے بعد مون سون سسٹم میں مزید شدت آنے کا امکان ہے اور اس دوران 150 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے: چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز/ فائل فوٹو 

کراچی: آج رات سے کراچی سمیت لاہور، اسلام آباد اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج رات سے کراچی میں شدید بارشوں کا امکان ہے، شہر میں بارش کا سلسلہ آئندہ 3 سے 4 روز تک جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 28 اگست کے بعد مون سون سسٹم میں مزید شدت آنے کا امکان ہے اور اس دوران 150 ملی میٹر تک بارش متوقع ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق گزشتہ رات گلشن حدید میں 42 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ناظم آباد میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ نے یہ بھی بتایا کہ لاہور میں آج شام اور کل صبح شدید بارش کا امکان ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔


مزید خبریں :