27 اگست ، 2024
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمان لاہور میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے اور چوہدری شجاعت اور چوہدری شافع حسین سے ملاقات کی۔
مولانا فضل الرحمان نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کی۔
ق لیگ کے صدر کا کہنا تھاکہ مولا نا فضل الرحمان سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، چوہدری ظہور الٰہی کے دور میں مولانا مفتی محمود کے ساتھ گہرے مراسم تھے، تعلقات کا سلسلہ مولانا فضل الرحمان کےساتھ بھی قائم ہے اور قائم رہے گا۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ چوہدری شجاعت حسین ہمارے بزرگ اور دوست ہیں، ہم شجاعت حسین کی عیادت کیلئے آئے تھے، انہوں نےسپریم کورٹ فیصلےکی خوشی میں حلوہ کھلایا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پانچ سال پورے کرے گی یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا، تحریک انصاف سے بات چیت چل رہی ہے، 12 سال ہماری مخالفت رہی، دنوں کے اندر معاملات درست نہیں ہوسکتے۔