Time 28 اگست ، 2024
پاکستان

بارش سے سندھ کے مختلف علاقوں سمیت کراچی میں بھی خطرہ ہے: مراد علی شاہ

بارش سے سندھ کے مختلف علاقوں سمیت کراچی میں بھی خطرہ ہے: مراد علی شاہ
بھارت اور بنگلا دیش سے بننے والا سسٹم 2 دن سے سندھ میں برس رہا ہے جس کے سبب سب سے زیادہ بارش تھرپارکر میں ہوئی: وزیراعلیٰ سندھ/ فائل فوٹو

ٹھٹھہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بارش سے سندھ کے مختلف علاقوں سمیت کراچی میں خطرہ ہے۔

سجاول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ بھارت اور بنگلا دیش سے بننے والا سسٹم 2 دن سے سندھ میں برس رہا ہے جس کے سبب سب سے زیادہ بارش تھرپارکر میں ہوئی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل سے تھرپارکر، سجاول، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، شہید بینظیرآباد کے اضلاع میں زیادہ خطرات ہیں جب کہ دریا کے دوسری طرف اضلاع کیرتھر رینج، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو  اور جامشورو میں بھی خطرہ ہے۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں بھی خطرہ ہے، اس سلسلے میں میٹنگ کرتا رہا ہوں، ہر ضلع میں اپنے کابینہ کے لوگ فوکل پرسن مقرر کیے ہیں، دریائے سندھ میں بہاؤ تیز ہے،کراچی سے دیکھتا  آرہا ہوں ہر جگہ صورتحال مینج اور انڈر کنٹرول ہے تاہم  بدین میں کچھ شکایت ہے جسے حل کریں گے۔

مزید خبریں :