Time 28 اگست ، 2024
پاکستان

بارش کے باعث سندھ کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

بارش کے باعث سندھ کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
فوٹو: فائل

بارش کے باعث سندھ کے مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

حیدرآباد ضلع کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کل بروز جمعرات کو بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  تعطیل کا اعلان مون سون کی بارشوں کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

میرپورخاص ضلع میں بارش کے باعث  تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند رہیں گے۔

سانگھر  میں بھی مزید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث ضلع بھر میں2 دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے جس کی وجہ سے کل اور پرسوں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

علاوہ ازیں ٹنڈوالہ یار ضلع میں سرکاری اور نجی اسکولوں میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عمرکوٹ میں بارشوں کے باعث ضلع میں کل سے 2  روز کے لیے اسکول بند رہیں گے جبکہ جامشورو میں کل سے 3 دن تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان ہوا ہے۔

ادھر نواب شاہ میں بارشوں کےباعث سرکاری ونجی تعلیمی ادارے 3 دن بند رہیں گے، بدین اور سجاول میں بھی کل تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت سندھ کےکئی مقامات پر 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار اور کہیں شدید موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :