Time 28 اگست ، 2024
پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا قلعہ عبداللہ کے بہادر ایکسکیویٹر ڈرائیورکو ملازمت دینےکا اعلان

وزیراعلیٰ بلوچستان کا قلعہ عبداللہ کے بہادر ایکسکیویٹر ڈرائیورکو ملازمت دینےکا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان نے محب اللہ کو شاباشی دی اور نقد انعام بھی دیا،فوٹو: اسکرین شاٹ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز  بگٹی نے قلعہ  عبداللہ  میں سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو  جان  پر کھیل کر  بچانے  پر  ایکسکیویٹر  ڈرائیور کو  نقد  انعام  اور  ملازمت  دینےکا اعلان کیا  ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سے قلعہ عبداللہ کے بہادر  ایکسکیویٹرڈرائیور محب اللہ کی ملاقات ہوئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے محب اللہ کو شاباشی دی اور نقد انعام بھی دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے محب اللہ کو پی ڈی ایم اے میں ملازمت دینے اور آبائی علاقے میں اسکول بنانے کا اعلان کیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ  صوبائی حکومت بہادر ایکسکیویٹر ڈرائیورکو گیلنٹری ایوارڈ کے لیے نامزدکرےگی۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی کولک ندی میں سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی میں سوار خواتین اور  بچے سمیت 7  افراد کو محب اللہ  نے جان پر کھیل کر بچالیا تھا۔

محب اللہ کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی جس میں خاتون اور بچے سوار تھے وہ سیلابی پانی میں پھنس گئی تھی، میں نے لوگوں سے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کرنے کو کہا تو لوگوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہماری گاڑی بھی پھنس جائے۔ 

وزیراعلیٰ بلوچستان کا قلعہ عبداللہ کے بہادر ایکسکیویٹر ڈرائیورکو ملازمت دینےکا اعلان
فوٹو: جیو نیوز

محب اللہ کے مطابق پھر میں جلدی سے بھاگا اور کسی موٹر سائیکل سوار کے ساتھ بیٹھ کر گھر  سے ایکسکیویٹر اسٹارٹ کرکے سیلابی ریلے کے مقام پر دوبارہ پہنچا اور کوشش کرکے بچوں اور خاتون کو بحفاظت نکال لیا۔

محب اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے کوئی خوف نہیں تھا، اللہ نے ہم سب کی مدد کی۔ 

مزید خبریں :