Time 28 اگست ، 2024
پاکستان

حالیہ بارشوں نے کراچی میں سڑکوں کی تعمیر کا پول کھول دیا

حالیہ بارشوں نے کراچی میں سڑکوں کی تعمیر کا پول کھول کر رکھ دیا، ٹوٹی ہوئی سڑکوں نے جہاں ٹریفک کو متاثر کیا، وہیں کھلے گٹر بھی حادثات کا سبب بنتے ہیں۔

شہر میں اس سال بارش اتنی نہیں ہوئی کہ اربن فلڈنگ ہو تاہم  نئی پرانی کئی چھوٹی بڑی سڑکوں کا معیار ایسا نکلا کہ تھوڑے سے پانی نے انہیں سفر کرنے کے قابل نہ چھوڑا۔ 

شہر میں ہونے والی بارش کے بعد گودھرا چوک سے راشد منہاس روڈ جانے والی سڑک کسی کچے کے علاقے کا منظر پیش کر رہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے یہاں اکثر پانی جمع ہوتا ہے۔

ایک جانب گارڈن پولیس ہیڈکوارٹر والی سڑک پر برساتی پانی بھی سڑک کی خستہ حالی کی کہانی سنا رہا ہے تو ایم اے جناح روڈ پر بھی برساتی پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے، سڑکوں کی خراب صورتحال کسی ایک علاقے کی نہیں بلکہ ملیر، شاہ فیصل کالونی، نارتھ ناظم آباد ، ماڈل کالونی سمیت کئی علاقوں کی یہی صورتحال ہے۔

رہائشی علاقوں کے ساتھ صنعتی علاقوں کی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ بھی حکومت کی آنکھ سے اوجھل ہیں۔

مزید خبریں :