Time 29 اگست ، 2024
پاکستان

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان سینیٹ میں نشستوں کے حوالے سے ڈیل

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان سینیٹ میں نشستوں کے حوالے سے ڈیل
جے یو آئی نے مبینہ طور پر قومی اسمبلی اور سینٹ میں پی ٹی آئی کی حمایت کیلئے پی ٹی آئی سے سینٹ کی دو نشستوں کا مطالبہ کیا ہے: ذرائع۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعیت علماء اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان سینیٹ میں تعاون کے حوالے سے ایک ’’پیکیج ڈیل‘‘ پر بات ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس پیکیج میں جے یو آئی نے مبینہ طور پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کی حمایت کیلئے پی ٹی آئی سے سینٹ کی دو نشستوں کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو یہ سیٹ اپنے قریبی عزیز اور سابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی کو سینیٹر بنوانے کیلئے درکار ہے لیکن ان کے پاس ووٹوں کی مطلوبہ تعداد کم ہے۔

 ان ذرائع کے مطابق دو نشستوں کے مطالبے کے پیش نظر حکمت عملی یہ ہے کہ اس طرح پی ٹی آئی ایک نشست پر بھی آمادہ ہو سکتی ہے۔

مزید خبریں :