Time 29 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ابھیشیک سے شادی کے بعد خود کی پہچان کھودینے کے سوال پر ایشوریا نے کیا جواب دیا؟

ابھیشیک سے شادی کے بعد خود کی پہچان کھودینے کے سوال پر ایشوریا نے کیا جواب دیا؟
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، یہ دور ایشوریا کے کیرئیر کے عروج کا دور تھا/ فائل فوٹو

بالی وڈ کپل ایشوریا رائے اور ابھیشک بچن  کا ازدواجی تعلق ان دنوں دوریوں کے سبب  خبروں کی زینت بنا ہوا ہے جس کے حوالے سے  ایشوریا کی جانب سے تاحال  کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی ہے تاہم اداکارہ کا ماضی کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے۔

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن 2007 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، یہ دور ایشوریا کے کیرئیر کے عروج کا دور تھا اور  شادی کے بعد اس جوڑے کی فلم گرو  بھی سپرہٹ رہی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ابھیشیک اور ایشوریا شادی کے فوری بعد 'the unforgatable'  نامی ٹور میں کیلئے گئے تھے اس ٹور پر  امیتابھ بچن اور پریتی زنٹا بھی شامل تھیں۔

اسی دوران ایک پریس کانفرنس میں ایشوریا سے  جب ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم آپ کو شادی اور بچوں کے بعد نہیں کھوئیں گے جس پر ردعمل دیتے  ہوئے ایشوریا نے کہا تھا کہ ’میں اولاد کی منتظر ہوں اور شادی سے لطف اندوز ہو رہی ہوں لیکن اس میں خود کو کھونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘۔

بعد ازاں بیٹی آرادھیا کی پیدائش کے بعد ایشوریا کو شادی سے پہلے کیے گئے پروجیکٹس کی بانسبت کم اسکرین پر کم دیکھا گیا، اس حوالے سے ایک انٹرویو میں ایشوریا نے بتایا تھا کہ  ’ انہیں بیٹی  آرادھیا کے ساتھ رہنا اور اس کی دیکھ بھال کرناخوشی دیتا ہے‘۔

یاد رہے کہ  اداکارہ کو آخری مرتبہ  تامل فلم ’ پونین سیلون 2 ' میں دیکھا گیا تھا، اس فلم کی کامیابی کے بعدایشوریا کے مداح  نے ایکس  پر ابھیشیک کو  ٹیگ کرتے ہوئے لکھاتھا کہ  ’اب ایشوریا کو مزید فلمیں سائن کرنے دیں اور آپ آرادھیا کا خیال رکھیں‘۔

مداح کے ٹوئٹ پر اس وقت ابھیشیک بھی  خاموش نہ رہ سکے تھے اور جواباً کہا تھا کہ سر!ایشوریا کو  یقینی طور پر کچھ بھی کرنے کے لیے میری اجازت کی ضرورت نہیں ہے‘ ، اس پر سوشل میڈیا صارفین نے ابھیشیک کی پذیرائی کی تھی۔

مزید خبریں :