29 اگست ، 2024
پشاور: بزرگ سیاستدان اور اے این پی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے آئندہ الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ 2024 کا الیکشن میں نے 85 سال کی عمر میں لڑا اب صحت مزید انتخابی سیاست کی اجازت نہیں دیتی۔
انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں کے امین ہیں، سیاست سے علیحدگی اختیار نہیں کی، مرتے دم تک سیاست کرتا رہوں گا۔
اے این پی رہنما کا کہنا تھا کہ پشاورکے عوام نے بہت پیار دیا ہے مگر اب پشاورسے اسلام آباد منتقل ہونے پر بھی سوچھ رہا ہوں۔
غلام احمد بلور نے 1988 سے 2024 کے الیکشن تک 12 مرتبہ پشاور میں اپنے آبائی حلقے این اے 1 (موجودہ این اے 32) سے الیکشن لڑا اور 5 مرتبہ قومی اسمبلی کے رکن بنے جب کہ وہ ماضی میں وفاقی وزیر ریلوے بھی رہ چکے ہیں۔
غلام احمد بلور نے 2013 کے عام انتخابات اور 2022 میں ہونے والے ایک ضمنی انتخاب میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مقابلہ کیا مگر وہ دونوں دفعہ عمران خان سے شکست کھا گئے۔