Geo News
Geo News

Time 29 اگست ، 2024
دلچسپ و عجیب

اس تصویر میں گھوڑا آگے آ رہا ہے یا پیچھے کی جانب جا رہا ہے؟

اس تصویر میں گھوڑا آگے آ رہا ہے یا پیچھے کی جانب جا رہا ہے؟
آپ کا جواب کیا ہے / انسٹا گرام فوٹو

انٹرنیٹ پر اکثر ایسی تصاویر سامنے آتی ہیں جن کو دیکھ کر لوگوں کا دماغ گھوم جاتا ہے کیونکہ ان کی وضاحت کرنا مشکل ہوتا ہے۔

کچھ عرصے پہلے ایسی ہی ایک تصویر اور ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں موجود ایک گھوڑے نے لوگوں کو چکرا دیا تھا۔

اس تصویر میں ایک سیاہ گھوڑا سفید برف سے بھرے میدان میں چلتا نظر آ رہا ہے۔

کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون الیسیا ولارڈ نے یہ تصویر اور ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی تھی جس میں ان کے گھوڑے ریوڈنک کو دکھایا گیا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ 'ریوڈنک میری جانب آرہا ہے یا دوسری جانب جا رہا ہے'۔

خاتون کے بقول جب آپ کا گھوڑا بالکل سیاہ ہو تو سفید برف میں دور سے دیکھ کر یہ بتانا ممکن نہیں ہوتا کہ وہ سیدھا آپ کی جانب آرہا ہے یا پیچھے کی جانب جا رہا ہے۔

ان کے اس سوال کا جواب دینے کی کوشش ہزاروں افراد نے کی مگر درست جواب کیا تھا؟

اس کا درست جواب یہ ہے کہ گھوڑا سیدھا نہیں بلکہ پیچھے کی جانب جا رہا ہے۔

الیسیا ولارڈ کے مطابق انہیں گھوڑے کو کچھ دیر تک دیکھنے کے بعد احساس ہوا کہ وہ ان کی جانب نہیں بلکہ پیچھے کی جانب جا رہا ہے۔