Time 30 اگست ، 2024
جرائم

پشاور: پولیس مقابلے میں جاں بحق خاتون حاملہ تھی، رحم میں جڑواں بچوں کا انکشاف

پشاور: پولیس مقابلے میں جاں بحق خاتون حاملہ تھی، رحم میں جڑواں بچوں کا انکشاف
پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس مقابلے میں مبینہ ملزم کا بیوی سمیت ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔ 

پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں پولیس اور ملزم کے درمیان فائرنگ کےدوران جاں بحق ہونے والی خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق خاتون حاملہ تھی اور اس کے رحم میں جڑواں بچے تھے۔

پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پولیس مقابلے میں مبینہ ملزم کا بیوی سمیت ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق جاں جق خاتون حاملہ تھیں جس کے حمل کا پانچواں مہینہ چل رہا تھا۔ 

لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس شیلنگ کے باعث گھر میں آگ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوئی تھی، پولیس نے حاملہ خاتون کو قتل کرکے ظلم کیا اسے انصاف دیا جائے۔ 

 پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر رکھی ہے، ہلاک ملزم سنگین جرائم میں اشتہاری تھا، 22 اگست کو ملزم کے گھر پر چھاپا مارا گیا تھا جس دوران ملزم اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ملزم کے دستی بم پھینکنے سے گھر میں آگ لگ کرخاتون جاں بحق ہوئی تھی جبکہ فائرنگ میں ملزم ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

مزید خبریں :