Time 30 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

ہمایوں میرے ساتھ ہیرو آئے اب اپنی سے آدھی عمر کی لڑکی کے ساتھ بھی ہیرو ہیں: عتیقہ اوڈھو

ہمایوں میرے ساتھ ہیرو آئے اب اپنی سے آدھی عمر کی لڑکی کے ساتھ بھی ہیرو ہیں: عتیقہ اوڈھو
ہمارے لوگ آج بھی ہمایوں کو بطور ہیرو دیکھنا بھی چاہتے ہیں اور انہیں قبول بھی کرتے ہیں، اداکارہ کی پروگرام میں گفتگو، فوٹو فائل 

 سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ڈھکے چھپے انداز میں مقبول ترین اداکار  ہمایوں سعید کی عمر پر سوال اٹھادیا۔

ہمایوں سعید کا شمار پاکستان کے ایور گرین  اداکاروں میں کیا جاتا ہے جن کی بڑھتی عمر بھی ان کے  کیرئیر میں رکاوٹ نہیں بنی۔

حال ہی میں عتیقہ اوڈھو دیگر اداکاراؤں کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئی تھیں جس دوران اداکارہ نے ہمایوں سعید کی  یمنیٰ زیدی کے ساتھ بطور ہیرو کاسٹنگ سے متعلق گفتگو کی۔

دوران شو عتیقہ اوڈھو نے ازراہ مذاق سوال کیا کہ ہمایوں سعید کی کیا عمر ہوگی؟ جس پر شو میں موجود تمام لوگ ہنس پڑے ۔

بعد ازاں عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ’مرینہ خان اپنی ڈائریکشن میں مجھے اور ہمایوں کو ایک ساتھ کاسٹ کرچکی ہیں، اس وقت ہمایوں نے ہیرو اور میں نے بطور ہیروئن کام کیا تھا لیکن ہمایوں آج بھی ہیرو آرہے ہیں کیوں کہ لوگ انہیں دیکھنا چاہتے ہیں‘۔

عتیقہ اوڈھو نے ہمایوں اور یمنیٰ کے حالیہ  ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ’ یمنیٰ ہمایوں سے آدھی عمر کی ہے لیکن ہمایوں سعید آج بھی کامیاب اداکار ہیں، ساتھ ہی وہ آج بھی ہینڈسم ہیں سب سے بڑی بات انہوں نے خود کو maintain رکھا ہوا ہے،۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ’ ہمارے لوگ آج بھی ہمایوں کو بطور ہیرو دیکھنا بھی چاہتے ہیں اور انہیں قبول بھی کرتے ہیں، دوسری جانب مجھے یمنیٰ زیدی پسند ہیں وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں لیکن وہ بہت صاف گو ہیں‘۔

مزید خبریں :