Time 30 اگست ، 2024
دنیا

پاکستان کیساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا ہے: بھارتی وزیر خارجہ

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا ہے۔

جے شنکر نے نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کامسئلہ آرٹیکل 370 نے ختم کر دیا ہے، اب سوال یہ ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ معاملات چاہے مثبت ، سمت میں جائیں یا منفی، ہم رد عمل دیں گے، ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہیں گے،  پاکستان کے ساتھ مستقل بات چیت کا دور ختم ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب پاکستان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اکتوبر میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دے چکا ہے۔


مزید خبریں :