Time 30 اگست ، 2024
پاکستان

سمندری طوفان کا خطرہ: چین نے سیٹلائٹ کا رخ پاکستان کی ساحلی پٹی پر کردیا

سمندری طوفان کا خطرہ: چین نے سیٹلائٹ کا رخ پاکستان کی ساحلی پٹی پر کردیا
ہر ایک منٹ بعد سائیکلون کی سیٹلائٹ ویڈیوز شیئرکی جارہی ہے: محکمہ موسمیات پاکستان— فوٹو:فائل

بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر چائنیز میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن نے سیٹلائٹ کارخ پاکستان کی ساحلی پٹی پرکردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیٹلائٹ کا رخ محکمہ موسمیات پاکستان کی درخواست پرتبدیل کیاگیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ ہر ایک منٹ بعد سائیکلون کی سیٹلائٹ ویڈیوز شیئرکی جارہی ہے اور سیٹلائٹ سے سمندری طوفان کے ممکنہ اثرات کی فوری پیشگوئی ممکن ہے۔

خیال رہے کہ 48 سال بعد اگست کے مہینے میں بحیرہ عرب میں سمندری طوفان تشکیل پاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کا نام اسنیٰ رکھا گیا ہے، سمندری طوفان سے کراچی میں 60 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

مزید خبریں :