پاکستان

وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیراعظم کی فضل الرحمان سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو
گزشتہ دنوں صدر مملکت آصف زرداری نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی— فوٹو: پی آئی ڈی

وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

وزیراعظم نے یہ ملاقات مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پر کی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراطلاعات عطا تارڑبھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گلدستہ پیش کیا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پربات چیت کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت آصف زرداری نے بھی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔

مزید خبریں :