Time 30 اگست ، 2024
کھیل

امباپے کا ایکس اکاؤنٹ ہیک، ہیکرز نے آزاد فلسطین سے متعلق پوسٹ شیئر کردی

امباپے کا ایکس اکاؤنٹ ہیک، ہیکرز نے آزاد فلسطین سے متعلق پوسٹ شیئر کردی
فوٹو: فائل

فرانس کے معروف فٹبالر کلیان امباپے کا ایکس( سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ ہیک کر لیاگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امباپے کا ایکس اکاؤنٹ بدھ کی رات کو ہیک کیا گیا اور ہیکرز نے اکاؤنٹ کا کنٹرول سنبھال کر متنازعہ پوسٹیں شیئر کیں۔

اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکرز نے متازعہ پوسٹ میں اسرائیلی کو برا بھلاکہا، فلسطین کی آزادی کا نعرہ بھی لگایا۔

اس کے علاوہ ہیکرز نے امباپے کے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کرسٹیانو رونالڈو کو لیونل میسی سے بہتر قرار دیا۔

تاہم بعد ازاں فرانسیسی فٹبالر کا اکاؤنٹ ریکور کرلیا گیا اور تمام متنازعہ پوسٹس ڈیلیٹ کردی گئیں۔

واضح رہے کہ امباپے کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ پہلی بار ہیک نہیں کیا گیا، اس سے قبل 2019 میں بھی ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔

مزید خبریں :