30 اگست ، 2024
بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ ہونے کے بعد فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔
پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ پنڈی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے، پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے بغیر ٹاس ہوئے منسوخ کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے 12 رکنی اسکواڈکا اعلان کیا تھا جس میں فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو ڈراپ کیا گیا تھا۔
بنگلادیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے والے شاہین آفریدی کو اب قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے شاہین آفریدی کو بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے ریلیز کیا۔
اس سے قبل قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے بتایا تھا کہ شاہین آفریدی ابھی باپ بنے ہیں، ہم چاہتے ہیں شاہین اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اسلام آباد سے کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی 5 ستمبر کو چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے فیصل آباد پہنچیں گے۔