پاکستان

موسمی خرابی: دوحہ سے کراچی آنیوالی پرواز اتر نہ سکی، واپس مسقط میں لینڈنگ

موسمی خرابی: دوحہ سے کراچی آنیوالی پرواز اتر نہ سکی، واپس مسقط میں لینڈنگ
ادیس ابابا سے کراچی پہنچنے والی پرواز ایک گھنٹے چکر کاٹنے کے بعد بھی لینڈ نہ کرسکی اور واپس چلی گئی/ فائل فوٹو

شدید بارشوں کے سبب کراچی ائیرپورٹ پرپروازوں کولینڈنگ میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق  دوحہ سے کراچی پہنچنے والی غیرملکی پرواز لینڈ نہ کرسکی  جسے مسقط اتاردیا گیا۔

دوسری جانب ادیس ابابا سے کراچی پہنچنے والی پرواز ایک گھنٹے چکر کاٹنے کے بعد بھی لینڈ  نہ کرسکی اور واپس چلی گئی۔

کراچی اسلام آباد کی پی آئی اےکی پروازکی روانگی میں ساڑھے8 گھنٹے تاخیر  ہوئی،فلائٹ شیڈول کے مطابق  پرواز  صبح 7 بجےکی بجائےسہ پہر4 بجے اسلام آبادجائےگی۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق استنبول اور بحرین سے پہنچی پروازوں کی کراچی سے روانگی میں بھی تاخیر  ہے، ملتان سے مسقط کی پرواز رات سوا 8 بجے روانہ ہوگی، لاہور سے دمام روانہ ہونے والی پرواز 3گھنٹے تاخیر کے  بعد  سہ پہر 3 بج کر20 منٹ پر اور اسلام آباددبئی کی پرواز  ایک گھنٹہ تاخیر سے رات ڈھائی بجے روانہ ہوگی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق لاہور سے کراچی کی پرواز کی روانگی میں 8 گھنٹے، اسلام آباد سے کراچی کی پرواز  کی روانگی میں4 گھنٹے اور اسلام آباد سے کراچی کی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر ہے۔

مزید خبریں :