Time 31 اگست ، 2024
انٹرٹینمنٹ

جویریہ عباسی کے شوہر کون ہیں؟ اداکارہ تصویر سامنے لے آئیں

جویریہ عباسی کے شوہر کون ہیں؟ اداکارہ تصویر سامنے لے آئیں
کچھ ماہ قبل جویریہ عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری منگنی اور پھر نکاح کا بتایا/ فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنے دوسرے شوہر سے متعلق بتادیا۔

کچھ ماہ قبل جویریہ عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنی دوسری منگنی اور پھر نکاح کا بتایا، اس دوران اداکارہ نے اپنے شوہر سے متعلق کچھ بھی منظر عام پر نہ آنے دیا تاہم وہ مارننگ شوز میں اپنے شوہر کے ساتھ خوش رہنے کے حوالے سے بات کرتی نظر آئیں۔

اب اداکارہ نے اپنے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کی۔

تصویر میں اداکارہ نے اپنے شوہر کا چہرا تو ایموجی لگا کر چھپا رکھا ہے تاہم شوہر کا نام عدیل حیدر بتاتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے شوہر کے لیے محبت کا بھی اظہار کیا۔

جویریہ عباسی کے شوہر کون ہیں؟ اداکارہ تصویر سامنے لے آئیں
فوٹو سوشل میڈیا

واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی اور  شادی کے 12 سال بعد 2009  میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔

اس سابقہ جوڑی کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے جس کی شادی جویریہ عباسی نے گزشتہ برس کی ہے۔

مزید خبریں :