Time 31 اگست ، 2024
کاروبار

ملک میں ایل پی جی 7 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی

ملک میں ایل پی جی 7 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا— فوٹو:فائل

ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد  نئی قیمت 244 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 82 روپے 84 پیسے مہنگا کردیا گیا اور ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی نئی قیمت2 ہزار879 روپے ہوگی۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کیلئے ہوگا۔