پاکستان

بارشوں کے باعث حب ڈیم بھر گیا، کینجھرجھیل کی سطح آب میں بھی اضافہ

بارشوں کے باعث حب ڈیم بھر گیا، کینجھرجھیل کی سطح آب میں بھی اضافہ
فوٹو: اسکرین شاٹ

حالیہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں حب ڈیم تقریباً بھر چکا ہے جب کہ کینجھرجھیل میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

ایکسین ایریگیشن حب ڈیم کے مطابق ڈیم میں ذخیرہ آب 6 لاکھ 35 ہزار  ایکڑ فٹ ہے۔

ایکسین ایریگیشن حب ڈیم کا کہنا ہے کہ  حب ڈیم میں پانی کی سطح 339 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ 

انتظامیہ کے مطابق حب ندی کے کنارے آباد لوگوں کا انخلا کروالیا گیا ہے۔ ڈیم کے اسپیل وے سے پانی کا اخراج ابھی شروع  نہیں ہوا۔

حب ڈیم میں کراچی اور حب کے شہریوں کے لیے ڈھائی سال تک کا پانی ذخیرہ ہوچکا ہے۔

دوسری جانب  ٹھٹہ کی کینجھر جھیل  میں پانی کی سطح 49 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ آبپاشی کے مطابق کینجھر جھیل کی انتہائی سطح 55 فٹ ہے۔کراچی کو اس جھیل سے 1200کیوسک پانی یومیہ فراہم کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :