01 ستمبر ، 2024
اگر آپ بھی سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں تو آپ ضرور ’چین ٹپاک ڈم ڈم‘ کے فقرے سے واقف ہوں گے۔
فیس بک اور انسٹاگرام کی ریلز اور ویڈیوز میں اس کا استعمال کثرت سے کیا جارہا ہے۔
لیکن بظاہر بے معنی سے لگنے والے یہ الفاظ آئے کہاں سے اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر اتنے مقبول کیسے ہوگئے؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’چین ٹپاک ڈم ڈم‘ پر مشتمل مواد سے بھرے ہوئے ہیں اور اس میم نے تصاویر سے لے کر ویڈیوز اور آڈیو کلپس تک بے شمار شکلیں اختیار کیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’چین ٹپاک ڈم ڈم‘ مشہور زمانہ بھارتی کارٹون ’چھوٹا بھیم ‘ کے ایک منفی کردار ٹاکیا کا تکیہ کلام ہے۔
تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس بارے میں بھی نشاندھی کی کہ 1966میں ریلیز ہونے والی فلم لڑکا لڑکی میں کشمور کمار نے بھی ’چین ٹپاک ڈم ڈم‘ سے مماثل تکیہ کلام استعمال کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی فلم کی کلپس میں کشور کمار کو ’چین پٹاخ ڈم ڈم‘ کا تکیہ کلام ادا کرتے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے۔