Time 01 ستمبر ، 2024
پاکستان

ہر 5 میں سے 4 پاکستانی یعنی 80 فیصد شادی شدہ نکلے، سروے جاری

عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے شادی شدہ افراد سے متعلق سروے جاری کردیا۔ 

سروے 28 جون سے 10 جولائی تک کیا گیا جس میں چاروں صوبوں سے 755 مرد و خواتین نے حصہ لیا اور یہ سروے بذریعہ ٹیلی فون کیا گیا۔

ہر 5 میں سے 4 پاکستانی یعنی 80 فیصد شادی شدہ نکلے اور 20 فیصد نے غیرشادی شدہ ہونے کا بتایا۔

سروے کے مطابق شادی شدہ پاکستانیوں میں خواتین اور دیہی آبادی کی شرح زیادہ ہے، شہروں میں 75 فیصد اور  دیہاتوں میں 83 فیصد نے شادی شدہ ہونے کا کہا جبکہ مردوں کی نسبت خواتین میں شادی شدہ ہونے کی شرح 12 فیصد زیادہ دیکھی گئی۔

 سروے میں 30 سال کی عمر کے 56 فیصد جبکہ 50 سال سے زائد عمر کے 96 فیصد پاکستانیوں نے شادی شدہ ہونے کا کہا۔ 

سروے میں شادی کو کتنا عرصہ ہوگیا؟  کے سوال پر 30 فیصد نے 5 سے 10سال گزرنے، 17 فیصد نے 2 سے 5 سال، 17 فیصد نے 10 سے 15 سال جبکہ 13 فیصد نے شادی کو 25 سال سے زائد عرصہ گزرنے کا بتایا۔

مزید خبریں :