02 ستمبر ، 2024
مقبوضہ مغربی کنارے پر 5 روز سے جاری اسرائیلی آپریشن میں اسلامی جہاد کے ارکان سمیت 29 فلسطینی شہید ہوئے۔
مغربی کنارے پر اسرائیلی ڈرون حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
الخلیل شہر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، جنین کیمپ میں محصور فلسطینی خوراک، پانی اور بجلی سے محروم ہوگئے۔
دوسری جانب غزہ میں اقوام متحدہ کی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا اور اسرائیل نے ویکسی نیشن کے دوران حملوں میں وقفہ دینے سے انکار کردیا ہے۔
ادھر اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے پناہ گزین اسکول پر بمباری شروع کردی جس سے 11 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے شمالی اور وسطی غزہ میں بھی فضائی حملے کیے جس میں 10 فلسطینی شہید ہوئے۔
علاوہ ازیں رفح شہر سے 6 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جس پر حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالی اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوئے۔