Time 03 ستمبر ، 2024
کھیل

نیپال میں منعقد ہونیوالی ساف ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان

نیپال میں منعقد ہونیوالی ساف ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان
فوٹو: فائل

آئندہ ماہ نیپال میں منعقد ہونے والی ساف ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا۔ 

چیمپئن شپ کے لیے پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کو ایک ہی گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔ ایونٹ 17 سے 30 اکتوبر تک نیپال میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اپنی مہم کا آغاز 17 اکتوبر کو بھارت کے خلاف میچ سے کرے گا جبکہ 20 اکتوبر کو پاکستان اور بنگلا دیش کا مقابلہ ہوگا۔ بنگلا دیش ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

ایونٹ میں شامل 7 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں گروپ اے میں پاکستان، بھارت، اور بنگلا دیش شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں نیپال، سری لنکا، مالدیپ اور بھوٹان شامل ہیں۔ 

دونوں گروپس کی 2، 2 ٹاپ ٹیمیں 27 اکتوبر کو سیمی فائنل میں مد مقابل ہوں گی، جبکہ ایونٹ کا فائنل 30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :