Time 03 ستمبر ، 2024
کاروبار

ایف بی آر اور پرچون فروشوں میں تاجر دوست اسکیم پر ڈیڈ لاک برقرار

ایف بی آر اور پرچون فروشوں میں تاجر دوست اسکیم پر ڈیڈ لاک برقرار
اگر کوئی پرچون فروش یہ دعویٰ کرے کہ اس کی آمدن متعین نشان سے کم تر ہے تو اس کی شرح کو کم کر دیاجائے: ایف بی آر/ فائل فوٹو

اسلام آباد:  ایف بی آر اور پرچون فروشوں میں تاجر دوست اسکیم پر ڈیڈلاک برقرار ہے اور دونوں فریقین نے پیر کواس کا کوئی حل نکالنے کیلیے مذاکرات شروع کیے لیکن کوئی بھی بریک تھرو حاصل کرنےمیں ناکام رہے۔

ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ تاجربرادری کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائے گا تاکہ ملک کی تمام 84 مارکیٹس کےلیے فیئرمارکیٹ ویلیوریٹ 60 ہزار ماہانہ کی شرح پرنظرثانی کرے اوراگر کوئی پرچون فروش یہ دعویٰ کرے کہ اس کی آمدن متعین نشان سے کم تر ہے تو اس کی شرح کو کم کر دیاجائے۔

پرچون فروشوں نے پیر کے مذاکرات میں تاجردوست اسکیم کو کلیتاً مسترد کردیا اور اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ ایک ایسی تجویز لائیں گے جو کہ ملک بھر کے پرچون فروشوں سے ٹیکس جمع کرنے کے عمل کو تقویت دے سکے۔

ایف بی آر کے نمائندے نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’ ہم نے پرچون فروشوں سے کہا تھا کہ وہ 100 ارب روپے تک ٹیکس جمع کرنے کےلیے کوئی تجویز لائیں تو پرچون فروشوں نے اسے مسترد کر دیا لیکن یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ انکم ٹیکس کے جال میں آنے سے انکار کرتے رہیں‘۔

مزید خبریں :