Time 27 اگست ، 2024
کاروبار

تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی: چیئرمین ایف بی آر

تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی: چیئرمین ایف بی آر
 تاجر دوست اسکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائے گا،چیئرمین ایف بی آر،فوٹو: فائل

کراچی: چیئرمین فیڈرل بورڈ  آف ریونیو (ایف بی آر)  راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہےکہ  تاجر دوست  اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی۔

چیئرمین ایف بی آر  راشد محمود لنگڑیال نے  یہ بات کراچی میں تاجروں سے ہونے والی ملاقات میں کہی۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ  تاجر دوست  اسکیم کسی صورت  واپس  نہیں ہوگی، تاجر دوست اسکیم کو تاجروں کے تعاون  سے ہی نافذ کیا جائےگا۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تاجروں کے تمام  جائز مطالبات  پورے کیے جائیں گے، مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی ہوسکتی ہے، چھوٹی دکانوں  پر غیرضروری  بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ایڈوانس انکم ٹیکس کا صاف وشفاف طریقہ کار بنایا جائے گا۔

مزید خبریں :