03 ستمبر ، 2024
کراچی: جیل حکام نے کارساز حادثے کی ملزمہ کو خصوصی سہولت دیے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔
جیل حکام کے مطابق ملزمہ کو عام قیدی خواتین والی سہولتیں دی جارہی ہیں۔
کراچی کی مقامی عدالت نے پولیس کو 5 ستمبر تک کیس چالان جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو فارنزک کے لیے لاہور کی لیبارٹری بھیجی ہے جس کی رپورٹ میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے برطانوی لائسنس کی تصدیق کے لیے برطانوی ایمبیسی سے رابطہ کیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ کراچی میں کارساز روڈ پر بے قابو گاڑی نے موٹرسائیکل سوار اور راہگیروں کو کچل دیا تھا جس سے موٹرسائیکل سوار باپ، بیٹی جاں بحق ہوئےاور 5 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔