03 ستمبر ، 2024
بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار ابھیشیک بچن کے درمیان ان دنوں جہاں علیحدگی کی افواہیں سرگرم ہیں وہیں بھارتی میڈیا پر بچن فیملی کے ماضی میں دیے گئے انٹرویوز بھی شیئر کیے جارہے ہیں۔
حال ہی میں ایشوریا کا ابھیشیک کے ساتھ ایک پرانا انٹرویو بھارتی میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں ایشوریا نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اور ابھیشیک روزانہ لڑتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ماضی میں امریکی جریدے ووگ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ابھیشیک اور ایشوریا سے سوال کیا گیا تھا کہ دونوں کتنی بار لڑتے ہیں؟ جس پر ایشوریا نے جواب دیا تھا کہ ’ہر روز‘۔
اہلیہ کے جواب پر ابھیشیک نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ لڑائی سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہوتی، اسے لڑائی نہیں اختلاف کہا جاسکتا ہے ‘۔
ابھشیک کا مزید کہنا تھا کہ ایک رشتے میں اختلاف بھی فائدہ مند ہیں کیوں کہ دوسری صورت میں آپ کا رشتہ بورنگ ہوجائے گا۔
یاد رہےکہ اپریل 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ابھیشیک اور ایشوریا کا رشتہ ان دنوں مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اس بات کا دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے گزشتہ برس سے کیا جارہا ہے۔
تاہم حال ہی میں طلاق کی خبروں سے متعلق بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ آپ لوگوں کو اپنی ویب سائٹس یا اخباروں کے لیے اسٹوریز چاہیے ہوتی ہیں، کوئی بات نہیں ہم سلیبریٹیز ہیں اور ہمیں یہ سب برداشت کرنا پڑے گا',ساتھ ہی اداکار نے اپنی شادی کی انگوٹھی دکھائی اور کہا تھا کہ 'دیکھیں، میں اب تک شادی شدہ ہوں'۔
اس سے قبل ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔