03 ستمبر ، 2024
سوئٹزرلینڈ نے عراقی دارالحکومت بغداد میں اپناسفارت خانہ دوبارہ کھولنےکا اعلان کردیا۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق سوئٹزرلینڈ نے بغداد میں 33 سال بعد اپنا سفارت خانہ کھولنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ایک بیان میں سوئس وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارت خانہ کھولنے کا مقصد عراق کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانا ہے۔ اس کے علاوہ عراق کے ساتھ اقتصادی، سلامتی اور نقل مکانی کے معاملات میں بھی تعاون کو گہرا کرنا ہے۔
خیال رہے کہ سوئٹزرلینڈ نے 1991 میں خلیجی جنگ کی وجہ سےعراق میں اپنا سفارت خانہ بند کردیا تھا۔