Time 03 ستمبر ، 2024
کاروبار

پنجاب میں کپاس کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصدکم رہی

پنجاب میں کپاس کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصدکم رہی
ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق صوبے میں 7 لاکھ 59 ہزار گانٹھوں کے برابر روئی کی پیداوار حاصل ہوچکی ہے،فوٹو: فائل

لاہور: محکمہ  زراعت  پنجاب  نے یکم ستمبر  2024  تک کپاس کے پیداواری  اعدادو شمار جاری کردیے ہیں۔

 ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق  صوبے میں 7  لاکھ 59  ہزار گانٹھوں کے برابر روئی کی پیداوار حاصل ہوچکی ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران 10 لاکھ 96 ہزار گانٹھوں کے برابر روئی کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ کپاس کی پیداوار گزشتہ  سال اسی عرصہ کے دوران 30 فیصد تک کم رہی۔

 ترجمان نے مزید بتایا کہ کپاس کے علاقوں میں 46 فیصد رقبے پر چنائی جاری ہے۔

مزید خبریں :