پاکستان

عدلیہ کے ازخود نوٹس اختیار سے متعلق آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش

عدلیہ کے  ازخود نوٹس اختیار  سے متعلق آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں نجی کارروائی کے دن  ن لیگ کے دانیال چوہدری نے سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق ترمیم بل 2024 پیش کیا۔

بل میں سپریم کورٹ ججز کی تعداد 17سے بڑھا کر 23کرنے کی تجویز دی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق مختلف آئینی حوالے دیے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 74 اور 81 کے تحت یہ بل صرف  حکومت لاسکتی ہے، رولز کے مطابق اس بل پر کابینہ اور حکومت کی منظوری ضروری ہے۔

جے یو آئی کے رکن اسمبلی نور عالم خان نے سپریم کورٹ کے از خود نوٹس سے متعلق آئین کے آرٹیکل184/3میں ترمیم سے متعلق آئینی ترمیمی بل 2024 جبکہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور  صوبائی اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے متعلق آئینی ترمیمی بل اور  سپریم کورٹ، ہائی کورٹ ججز  اور بیوروکریٹس کی دوہری شہریت پر پابندی سے متعلق آئینی ترمیمی بل بھی پیش کیا جسے قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ فوج اور  پارلیمنٹ میں دوہری شہریت نہیں ہے۔

مزید خبریں :