Time 04 ستمبر ، 2024
جرائم

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

کراچی: سائٹ سپر ہائی وے کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی
فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے پر محمدی گوٹھ ندی کے کنارے مسلح ڈکیت واردات کر رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار پہنچ گئے۔ 

پولیس حکام نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی جس سے عادل پتافی اور چمن عباس نامی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ 

تاہم جیسے ہی ان زخمیوں کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ چمن عباس زخموں کی تاب نہ لگاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

مزید خبریں :