04 ستمبر ، 2024
اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
ایگزیکٹو کمیٹی نے صحت، زراعت، توانائی اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں 178 ارب 10کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی ہے۔
کمیٹی میں نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ لاہور کے قیام کے لیے 52 ارب 77 کروڑ 52 لاکھ روپے مالیت کا منصوبہ منظور کیا گیا۔
اس کے علاوہ سندھ لائیو اسٹاک اینڈ ایکوا کلچر ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے لیے 38 ارب 3 کروڑ 60لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی گئی ہے۔