Time 04 ستمبر ، 2024
کھیل

بنگلادیش سے ہار پاکستان کیلئے شرمناک ہے: ہرشا بھوگلے کی ٹوئٹ وائرل

بنگلادیش سے ہار پاکستان کیلئے شرمناک ہے: ہرشا بھوگلے کی ٹوئٹ وائرل
میں پاکستان کی بنگلادیش سے اس ہار کی توقع نہیں کررہا تھا: ہرشا بھوگلے کا سوشل میڈیا پر بیان_فوٹو: ای ایس پی این

بھارت کے معروف کمنٹیٹر اور صحافی ہرشا بھوگلے نے بنگلادیش کی جانب سے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کو شرمناک قرار دے دیا۔

ایکس پر جاری بیان میں ہرشا نے لکھا 'مجھے یاد ہے کہ کچھ عرصہ پہلے کہا گیا تھا کہ کھیل جتنا چھوٹا ہوگا، پاکستان اتنا ہی خطرناک ہوگا اور کھیل جتنا لمبا ہوگا وہ اتنا ہی زیادہ کمزور ہوگا'۔

بھارتی کمنٹیٹر نے کہا 'لیکن میں پاکستان کی بنگلادیش سے اس ہار کی توقع نہیں کررہا تھا'۔

بنگلادیش سے ہار پاکستان کیلئے شرمناک ہے: ہرشا بھوگلے کی ٹوئٹ وائرل
فوٹو: اسکرین گریب

انہوں نے مزید کہا کہ 'جس طرح بنگلادیش پاکستان کے خلاف کھیلا وہ پاکستان کے لیے شرمناک بات ہے'۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے پاکستان کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں 10 اور دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کیا۔


مزید خبریں :