04 ستمبر ، 2024
بنگلا دیش میں قتل کے مقدمے کا سامنا کرنے والے اسٹار کرکٹر اور عوامی لیگ کے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ وطن واپس نہیں جا رہے۔
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد بنگلا دیشی ٹیم کی وطن واپسی کے لیے کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے، بنگلا دیشی کھلاڑی اور آفیشلز رات گئے اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے جہاں انہوں نے رات کو کراچی کے ہوٹل میں قیام کیا۔
بنگلا دیش کرکٹ ٹیم اور آفیشلز دو مختلف پروازوں سے وطن واپس جا رہے ہیں، بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم کراچی سے دبئی اور دوح کے راستے بنگلز دیش پہنچے گی۔
تاہم ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شکیب الحسن وطن واپس نہیں جا رہے۔
پاکستان موجودگی کے دوران شکیب الحسن کے خلاف 22 اگست کو ڈھاکا میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن سابقہ حکمراں جماعت عوامی لیگ کے رکن پارلیمنٹ تھے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شکیب الحسن فی الحال کراچی سے دبئی چلے گئے ہیں، شکیب الحسن رات کو ٹیم سے الگ ہو کر تنہا کراچی سے دبئی گئے۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق شکیب الحسن نے فی الحال کراچی سے دبئی کا ہی ٹکٹ حاصل کیا تھا۔
شکیب الحسن حکومت مخالف مظاہروں کے دوران نوجوان کے قتل کے مقدمے میں نامزد ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شکیب الحسن کی بنگلا دیش واپسی کا فیصلہ عبوری حکومت کرے گی۔