Time 04 ستمبر ، 2024
دلچسپ و عجیب

10 فٹ لمبے اژدھے نے اپنے سے بھی بڑے اژدھے کو سالم نگل لیا

10 فٹ لمبے اژدھے نے اپنے سے بھی بڑے اژدھے کو سالم نگل لیا
یہ واقعہ بنگلادیش میں پیش آیا / فوٹو بشکریہ جرنل Reptiles and Amphibians

دنیا میں پہلی بار ایک 10 فٹ لمبے اژدھے کو اپنے سے بھی بڑے اژدھے کو سالم نگلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

یہ حیرت انگیز واقعہ بنگلادیش میں سامنے آیا جہاں 10 فٹ لمبے برمی اژدھے نے reticulated نسل کے اژدھے کا شکار کیا۔

چٹاگانگ کے ایک وائلڈ لائف فارم میں محققین نے یہ حیرت انگیز مشاہدہ کیا۔

جرنل Reptiles and Amphibians میں شائع ایک تحقیقی مقالے کے مطابق برمی اژدھے نے بہت سختی سے دوسرے سانپ کو جکڑ لیا اور اس کی دم کی طرف سے نگلنا شروع کردیا۔

اژدھے کو اپنے سے بھی بڑے اژدھے کو سالم نگلنے میں 2 گھنٹے کا وقت لگا۔

اس دوران دوسرے اژدھے نے خود کو بچانے کے لیے برمی اژدھے کو جکڑلیا تھا مگر شکست کے بعد اس کی گرفت ڈھیلی ہوگئی۔

یہ واقعہ اکتوبر 2020 کا ہے اور اب اس کے بارے میں تحقیقی مقالہ شائع ہوا ہے۔

سائنسدان وہاں موجود مرغیوں کی گنتی کر رہے تھے اور انہوں نے دریافت کیا کہ دونوں سانپوں میں سے کسی نے بھی انہیں کھانے کی کوشش نہیں کی۔

سائنسدان یہ نظارہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کیونکہ دونوں کے لیے وہاں خوراک کے متعدد آپشنز موجود تھے۔

ان کا خیال ہے کہ اس جگہ پر ملکیت کے تنازعے کے باعث ایک اژدھے نے دوسرے کو اپنی غذا بنا لیا۔

بنگلادیش میں صرف 2 اقسام کے اژدھے پائے جاتے ہیں اور دونوں کی نسل کے ختم ہونے کا خطرہ ہے۔

برمی اژدھے 16 فٹ تک لمبے ہوسکتے ہیں جبکہ reticulated اژدھے دنیا میں سب سے بڑے ہوتے ہیں جن کی لمبائی 22 فٹ تک ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :