Time 04 ستمبر ، 2024
پاکستان

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی ڈیم سے دریا جہلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی ڈیم سے دریا جہلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا
 بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا ریلہ دریائے جہلم میں مظفرآباد کے مقام سےگزر رہا ہے: ایس ڈی ایم اے/ فائل فوٹو

مظفرآباد: بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے اوڑی ڈیم سے دریائے جہلم میں اضافی پانی چھوڑ دیا۔

ڈائریکٹر آپریشن ایس ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جہلم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی تاہم بہاؤ میں اضافے سے دریائے جہلم میں سیلاب کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی۔ 

ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ اوڑی ڈیم سے چھوڑے گئے پانی سے صرف 2 فٹ تک اضافہ ہوسکتا ہے، بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا ریلہ دریائے جہلم میں مظفرآباد کے مقام سےگزر رہا ہے۔

دوسری جانب ڈومیل پل کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :