Time 04 ستمبر ، 2024
دنیا

فرانس: بیوی کو نشہ آور دوائیں پلا کر 10 سال تک جنسی زیادتیاں کرانے والا ملزم گرفتار

فرانس: بیوی کو نشہ آور دوائیں پلا کر 10 سال تک جنسی زیادتیاں کرانے والا ملزم گرفتار
متاثرہ خاتون نے فرانس کے شہر ایوگنان کی عدالت میں شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے: رپورٹ/ فوٹو غیر ملکی میڈیا

72 سالہ فرانسیسی خاتون نے اپنے شوہر پر نشہ آور دوائیں پلا کر 72 مردوں سے زیادتی کروانے کا الزام عائد کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متاثرہ خاتون نے فرانس کے شہر ایوگنان کی عدالت میں شوہر کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

عدالتی دستاویز کے مطابق 70 سالہ پیلی کیوٹ نامی فرانسیسی شہری پر اہلیہ کو رات کے کھانے میں نشہ آور ادویات کھلا کر 70 سے زائد مردوں سے زیادتی کروانے کا الزام لگایا گیا ہے، خاتون کے ساتھ زیادتی اس وقت کی گئی جب وہ بے ہوش تھی۔

’ متاثرہ خاتون کے ساتھ 72 مردوں نے 92 مرتبہ جنسی زیادتی کی‘

عدالتی دستاویزات میں فرانسیسی شہری پر  عائد الزامات میں کہاگیا ہےکہ ’پیلی کیوٹ نے تقریباً 10 سال تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے مختلف مردوں کو بیوی سے جنسی زیادتی کیلئے بک کیا اور ان سے زیادتی کروائی‘ ۔

عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ’متاثرہ خاتون کے ساتھ 72 مردوں نے 92 مرتبہ جنسی زیادتی کی‘۔

دستاویز کے مطابق خاتون کے ساتھ 2011 سے شروع ہونے والا زیادتی کا سلسلہ لگ بھگ 10 سال تک جاری رہا، خاتون پر شوہر کی حقیقت اس وقت عیاں ہوئی جب اسے ایک شاپنگ سینٹر میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بناتے پکڑا گیا جس کے بعد پولیس نے پیلی کیوٹ کا فون اور لیپ ٹاپ ضبط کرلیا۔

بعد ازاں پولیس کو لیپ ٹاپ سے اس کی اہلیہ سے زیادتی کے ثبوت ملے جس کے بعد خاتون کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ اسے 10سال تک خود سے ہونے والے زیادتی کا علم نہ ہوسکا تاہم متاثرہ خاتون نے عدالت سے درخواست کی کہ مقدمے اوپن ٹرائل کیا جائے تاکہ دنیا جان سکے اس کے ساتھ کیا ہوا۔

مزید خبریں :