04 ستمبر ، 2024
پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 7 پیسےبڑھا ہے۔
اس اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 77 پیسے پر پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 6 پیسے اضافے کے ساتھ 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 25 پیسے کا ہے۔