04 ستمبر ، 2024
62 فیصد پاکستانی جوائنٹ فیملی سسٹم کے حامی نکلے، مشترکہ خاندانی نظام کو اہم قرار دے دیا۔
عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے سماجی رویوں پر نیا سروے جاری کیا ہے جس میں 62 فیصد پاکستانیوں نے جوائنٹ فیملی سسٹم کی حمایت کی جبکہ 36 فیصد نے علیحدہ رہنے کو ترجیح دی ۔
گیلپ پاکستان کے سروے میں مردوں میں جوائنٹ فیملی کی حمایت 69 فیصد نے کی ، خواتین میں یہ شرح 54 فیصد دکھائی دی۔
اس کے برعکس علیحدہ رہنے کو 45 فیصد خواتین نے سپورٹ کیا ، مردوں میں 29 فیصد نے اس کی حمایت کی۔
سروے کے مطابق دیہات کے مقابلے میں شہروں میں جوائنٹ فیملی سسٹم کو 4 فیصد زیادہ افراد کی حمایت ملی۔سروے میں 70 فیصد پاکستانیوں نے جوائنٹ فیملی سسٹم میں رہنے کا بھی بتایا جبکہ 30 فیصد نے علیحدہ رہنے کا کہا۔