Time 04 ستمبر ، 2024
پاکستان

پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا

پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق ایڈوائس وزیراعظم نے بھجوائی تھی: ذرائع— فوٹو:فائل

پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس اگلے ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات ہوئی جس میں مشترکہ اجلاس جمعرات کو بلانے کا فیصلہ مؤخر کرنے پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

ذرائع نے بتایاکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرنے کے فیصلے سے ایوان صدر کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق ایڈوائس وزیراعظم نے بھجوائی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں متعدد بلز قانون سازی کیلئے پیش ہونا تھے، یہ بلز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے الگ الگ منظور نہیں ہوسکے تھے۔ 

مزید خبریں :