Time 04 ستمبر ، 2024
پاکستان

ریاست کی جانب سے بلوچستان کو نظر انداز کیے جانے نے استعفے پر مجبور کیا: اختر مینگل

ریاست کی جانب سے  بلوچستان کو نظر انداز کیے جانے نے استعفے پر مجبور کیا: اختر مینگل
بلوچستان میں عسکریت پسندی یا جذباتیت لانےکا کام ریاست نے خود کیا،اختر مینگل، فوٹو: فائل

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ  اختر مینگل کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مظالم  اور  ریاست کے نظر انداز  کیے  جانے نے استعفے  پر مجبور کیا، ریاست میں عدلیہ، پارلیمنٹ، سیاسی جماعتیں، سیاسی قیادت اور میڈیا شامل ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا کہ  بلوچستان میں سیاسی مداخلت اور  سیاسی ہیرا پھیری روز اول سے ہو رہی ہے، بلوچستان میں عسکریت پسندی یا جذباتیت لانےکا کام ریاست  نے خود کیا، ریاست نے اپنی زیادتیوں اور ناانصافیوں سے لوگوں کو مشتعل کیا، لوگ پہاڑوں پر گئے کیوں ؟ پہلے تو لوگ پہاڑوں پر نہیں تھے۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ  ایوب خان کے دور میں عام معافی کا اعلان کیا گیا، پہاڑوں پر موجود لوگوں نے سیاست میں حصہ لیا، پہاڑوں پر موجود لوگوں نے 1970 کےالیکشن میں کامیابی حاصل کی، اس کے نتیجے میں بلوچستان کی پہلی حکومت تشکیل دی گئی، باقی جو جمہوری حکومتیں آئیں انہوں نے مرہم  رکھنے کے بجائے ہمیشہ  بلوچستان کے زخموں کو کھرچنے کی کوشش کی۔

بی این پی سربراہ کا کہنا تھا کہ  ہم  ان کو  سمجھاتے رہے نہ کریں بلوچستان کا نوجوان ہمارے ہاتھوں  سے نکل رہا ہے، اور اب  جو نوجوان اپنے خاندان کی رضا کے بغیر پہاڑوں پر جاتا ہے تو وہ میری بات کہاں سُنےگا، پہاڑوں  پر جانے والا نوجوان اب کسی  اور  سیاسی شخص کی بات کس طرح سُنےگا، بات ہمارے ہاتھوں سے نکل چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  75 سالوں سے بلوچستان کو ایک کالونی کے طور  پر چلایا جا رہا ہے، پاکستان کی ریاست کو بھی بلوچستان کے لوگوں سے دلچسپی نہیں ہے، ریاست کو بلوچستان کے  وسائل، سوئی گیس، ریکوڈک اور  اس کے ساحل سے دلچسپی ہے، بلوچستان کے ساحل کو  بنیاد  بنا کر  سی پیک لائے، اس سے بلوچستان کو کیا فائدہ ہوا؟

مزید خبریں :