Time 05 ستمبر ، 2024
کاروبار

حکومت کا برآمدات سے متعلق نئی حکمت عملی تشکیل دینے کا فیصلہ

حکومت کا برآمدات سے متعلق نئی حکمت عملی تشکیل دینے کا فیصلہ
 کھانے پینے کی اشیا کی برآمد کو مانیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے،ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: حکومت نے برآمد کنندگان کو بیرون ملک سے ملنے والا سرمایہ پاکستان لانے کا پابند بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔ 

وزارت تجارت کے ذرائع کا بتانا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کی برآمد کو مانیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ پھل، گوشت، مرغی، چینی اور چاول کی برآمد پالیسی کو بھی سخت کرنے کی تجویز ہے۔ 

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق اشیاء باہر بھجوا کر یہاں قلت کے نام پر مہنگائی کی جاتی ہے، برآمد کرنے سے اگر وہ چیز مہنگی ہوئی تو سخت اقدامات کیےجائیں گے جب کہ اشیاء کی درآمد بھی بروقت ممکن بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ روکنے سے ایک سال میں مہنگائی میں کمی آئی،  بارڈر پر مزید سختی کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جب کہ برآمد کنندگان کو آئندہ بیرون ملک سے ملنے والا سرمایہ پاکستان لانے کا پابند کرنے کی تجویز ہے۔ 

ذرائع نے مزید بتایا کہ تمام اقدامات کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ 

مزید خبریں :