05 ستمبر ، 2024
بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا سربیا سے واپس بھارت پہنچ گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نتاشا اپنے بیٹے آگستیا کے ہمراہ ممبئی لوٹی ہیں، وہ ہاردک کے ساتھ طلاق کے بعد بیٹے کو لے کر اپنے آبائی ملک سربیا چلی گئی تھیں۔
تاہم اب انہیں ممبئی میں دیکھا گیا جس کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
رپورٹس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نتاشا ممبئی کیوں لوٹی ہیں البتہ یہ دعویٰ ضرور کیا جارہا ہے کہ کرکٹر سے علیحدگی کے بعد یہ نتاشا کی پہلی پبلک اپیرنس ہے۔
خیال رہے کہ ہاردک پانڈیا اورسربین اداکارہ و ماڈل نتاشا اسٹینکوویچ مئی 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رواں سال مئی میں اس وقت ان کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں جب نتاشا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نام کے ساتھ ’پانڈیا‘ ہٹا دیا تھا۔
آئی پی ایل 2024 کے میچز میں نتاشا کی عدم شرکت سے بھی دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو تقویت ملی تھی، ٹی20 ورلڈکپ سے واپسی کے بعد پانڈیا بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ نظر نہیں آئے تھے۔
دونوں کی جانب سے رواں برس جولائی میں ایک دوسرے سے علیحدگی کی تصدیق کی گئی۔