Time 05 ستمبر ، 2024
کھیل

ایس چیلنجر اسکواش ٹور میں پاکستان کے 2 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایس چیلنجر اسکواش ٹور میں پاکستان کے 2 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے—فوٹو: ایس چیلنجر اسکواش

ایس چیلنجر اسکواش ٹور میں پاکستان کے 2 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے ملائیشیا میں جاری 12 ہزار ڈالر انعامی رقم والے ایس چیلنجر اسکواش ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ 

دوسرے راؤنڈ میں سیڈ نمبر 4 نور زمان نے ملائیشیا کے برائن لیام کو تین ایک سے شکست دی۔ نور زمان کی کامیابی کا اسکور 11-6، 11-7، 9-11، اور 13-11 رہا۔

دوسری جانب، ناصر اقبال نے چھٹے سیڈ ملائیشیا کے محمد سیافق کمال کو تین دو سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

ناصر نے دو ایک کے خسارے سے کم بیک کرتے ہوئے 11-8، 8-11، 7-11، 11-2، اور 11-9 سے فتح حاصل کی۔

کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال کا مقابلہ بھارت کے ٹاپ سیڈ ویلاون سینتھلکمار سے ہوگا، جبکہ نور زمان اگلے راؤنڈ میں ملائیشیا کے ڈیرن پرگاسن کا سامنا کریں گے۔

مزید خبریں :