05 ستمبر ، 2024
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مشورہ دیا ہے کہ بچوں میں غذائیت کی کمی پنجاب کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے ، دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی اسکول نیوٹریشن پروگرام شروع کریں، بچوں کی صحت کے لیے لوگ باتیں کرتے ہیں، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں سر توڑ کوششیں ہوتی ہیں۔
ڈیرہ غازی خان میں اسکول نیوٹریشن پروگرام کے پہلے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت کے لیے لوگ باتیں کرتے ہیں، مگر عملی کام نہیں کرتے، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں سر توڑ کوششیں کی جاتی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کے وسائل اتنے نہیں لیکن جتنا ہوسکتا ہے کریں گے ، پروگرام کے تحت اسکول کے بچوں کو روز دودھ کا ایک پیکٹ دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے پنجاب کے تمام اسکولوں کے بچوں کو مکمل کھانا فراہم کریں۔